skip navigation
Urdu - Cover Your Tracks
Change language to EnglishChange language to BengaliChange language to CantoneseChange language to HindiChange language to PunjabiChange language to Urduback to home
Urdu

اہم ترین

درج ذیل معلومات سےشاید آپ مکمل طور اپنا ثبوت نہ مٹاسکیں ۔انٹرنیٹ پر معلومات حاصل کرنے کا محفوظ ترین طریقہ کسی محفوظ مقام پر  اس کا استعمال کرنا ہے اور ایسامقامی لائبریری(کتب خانہ ) یا کسی دوست  کے گھر پر ہو سکتا ہے۔

 

                        اگر آپ نہیں چاہتیں کہ کسی کو علم ہو یا  کسی کے بھانپ لینے پر  فکرمند ہیں کہ آپ نے اِس ویب سائٹ

                        کو بروئے کار لایا ہے تو براہ مہربانی ذیل میں دی گئی حفاظتی(احتیاطی) معلومات کا مطالعہ کریں

اِس صفحے سمیت انٹرنٹ پر دیکھے گئے صفحات  کو مٹانے کے لئے براہ مہربانی اِن ہدایات پر عمل کریں:

1.      اپنی سکرین کے سب سے اوپر والی بارکے بٹنوں میں سے ''ٹولز '' کو منتخب (کِلک) کریں،

2.     تب''انٹرنٹ آپشنز '' کا انتخاب  (کِلک) کریں،

3.    ''جنرل ''  ٹیب کو منتخب (کِلک) کریں،

4.    اپنی سکرین  پرنمودار ہونے والے سب سےنیچےوالے بکس میں '' کلیر ہسٹری''(ہسٹری مٹائیں) پر  کِلک کریں۔

ای میل:

اگر آپ ایسے کمپیوٹر سے ای میل بھیجناچاہتے ہیں یا پہلے ہی بھیج چکے ہیں جسے آپ پرظلم کرنے والا بھی استعمال کرتا ہے تو اس سے آپ کو خطرہ ہوسکتا ہے، تب اپنےکمپیوٹر سے اُس ای میل کو حذف کرنے کے لئے آپ نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

1.      اپنے ای میل پروگرام کے ''آؤٹ '' یا '' سینڈ  بکس '' سے ای میل کو حذف( ڈِیلیٹ) کریں

2.      تب  ''ٹریش فائل '' یا  ''ڈی لِیٹڈ آئیٹمز '' میں جا کروہاں سے بھی اِس کو حذف کر دیں

3.     اگر آپ کو کوئی ایسی ای میل موصول ہوئی ہے جو غلط کار(ظلم کرنے والے) کے پڑھ لینے پر آپ کے لئے خطرے کا باعث ہو گی ، تو اُس کو اپنے ''اِن بکس '' یا  ''  (ریسیوڈ) موصول شدہ '' سے حذف کر دیں

4.        تب  ''ٹریش فائل '' یا  ''ڈی لِیٹڈ آئیٹمز '' میں جا کروہاں سے بھی اِس کو حذف کر دیں۔