
ہم کیا کرتے ہیں ؟
ڈراپ اِن سنٹر (پنچایتی مرکز)
ہیمٹ گرائف ویمنز ایڈ مختلف پسِ منظر کی ایسی خواتین کاگروپ ہےجو خواتین ، بچوں اور نوجوانوں کے خلاف تشدد /ذیادتی پر متفکر ہیں ۔ ہمارے پاس کثیر اللسان (کئی زبانیں بولنے والے) ملازمین اور رضاکار موجودہیں۔
ہمارا پنچایتی مرکز 24 Willowbank Street, Glasgow, G3 6LZ پر واقع ہے۔ یہ پیر سے جمعہ کے ایام میں 9 بجے صبح سے 5 بجے شام تک کھلتا ہے اوریہ گھریلوذیادتی /تشدد سے دوچار ہونے والی خواتین ، بچوں اور نوجوانوں کے لئے ابتدائی رابطے کی جگہ ہے۔ مرکز میں عملہ غیر ناقدانہ ہےاور گھریلوذیادتی، عارضی پناہ گزینی ،جبری شادی ، بہبودی حقوق ، ہاؤسنگ (رہائش)، قانون ، ہجرت وغیرہ جیسےمعاملات کی وسیع حدوں تک حساس تہذیبی انداز میں مدد اور معلومات فراہم کرنےمیں مہارت رکھتا ہے اور دوسرے ساتھی اداروں تک وساطت کروا سکتاہے.
ہم حساس تہذیبی مشاورت( کونسلنگ) فراہم کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ سیاہ فام اور اقلیتی طبقوں کی خواتین ، بچے اور نوجوان لوگ گھریلو تشدد کا شکار ہونے کے باوجود بھی ہیمٹ گرائف ویمنز ایڈ یا سوشل سروسز جیسے قومی دھارے کے خدماتی اداروں سے تہذیبی عقائد کی وجہ سے مدد لینے میں عارمحسوس کرتےہیں ۔
اگر آپ کو گھریلوذیادتی یا ناقابلِ برداشت ( ظالمانہ) گھریلو صورت حال کا سامنا ہے تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔

پناہ گاہ (ریفیوج)
ہیمٹ گرائف ویمنز ایڈ بنیادی طورپر اپنےجیون ساتھی یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں گھریلوذیادتی/ بد سلوکی کی وجہ سے فرار حاصل کر نے والی سیاہ فام اور اقلیتی طبقوں کی خواتین اور اُن کے بچوں کو محفوظ عارضی جائے پناہ فراہم کرتی ہے۔یہ پناہ گاہ ایک محفوظ اور پُرامن جگہ ہے جہاں رہائشیوں کو جذباتی اور تہذیبی / ثقافتی طورپر حساس سپورٹ فراہم کی جاتی ہےاور خواتین کی اعانت کرتے ہوئے اُنہیں اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
ہم کسی عورت کی روداد سُنے بغیر اُسے واپس نہیں لوٹاتے اور یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ اُن کی عمر ، قابلیت ، جنس، نسل یا تہذیبی / ثقافتی پَسِ منظر سے قطع نظر سب خواتین اور بچوں کو مساوی سروس ملے۔
اگر آپ گھریلو ذیادتی (بدسلوکی) سےچھٹکارا حاصل کر رہی ہیں اور آپ کوجائے پناہ مطلوب ہے؛ تو ہم سے رابطہ کریں ۔
ریفیوج آفٹر کیئرسروس (پناہ گزینی کے بعد کی کیئر سروس)
ہمارے پاس پُر عزم کارکن ہیں جو حفاظتی منصوبہ بندی کرنے میں خواتین کو معاونت فراہم کریں گے اور خواتین اور اُن کے بچوں ( اگر ہیں تو) کومستقل رہائش گاہ میں منتقل ہونے کے لئے تیار کریں گے اور نئے گھر میں آباد ہونے کے لئےمزید سپورٹ فراہم کرتے رہیں گے۔ آفٹر کیئرسپورٹ ہماری خدمات کا ایک لازمی جُز ہے جِس کا مقصد پناہ گاہ سے مستقل رہائش میں باسہولت منتقلی کو یقینی بناناہے اورہماری حساس تہذیبی /ثقافتی ماہرانہ سپورٹ سروس میں تسلسل کو قائم رکھنا اور فوری مشکلات، سماجی مقاطع اور اکیلے پن کی روک تھام کرنا ہے ۔






